آسامی خالی ہے
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں ٹیوب ویل آپریٹر (03-BPS) کی آسامی کو پر کرنے کے لئے ضلع نوشہرہ کے مستقل سکونتی باشندوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
عمر 18 تا 40 سال تعلیم یافتہ امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ درخواستیں بمعہ تصویر ،شناختی کارڈ ،ڈومیسائل، بے روزگاری سرٹیفیکیٹ و دیگر تعلیمی اسناد کی فوٹو کا پیوں کے ساتھ زیر دستخطی کے دفتر 31/12/2022 تک پہنچ جانی چاہئیں۔
انٹر ویو مورخہ 07/01/2023 کو زیر دستخطی کے دفتر میں صبح 10:00 بجے منعقد ہو گا۔ جس کے لئے علیحدہ خط جاری نہیں کیا جائے گا۔ نامکمل اور تاخیر سے بھیجی گئی درخواستیں قابل قبول نہیں ہونگی۔
امید واروں کو کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا
۔ پرنسپل، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ