ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی اٹک ( سکول و تنگ ) میں درجہ چہارم ملازمین سکیل نمبر 1 تا 4 کی محکمانہ ترقی برائے جونیئر کلرک سکیل نمبر 11 (%20) کوٹہ کیلئے
درخواستیں مطلوب ہیں
بحوالہ چھٹی نمبری 40/2022-2 (SOSE-REC مورخہ 22.07.2022 آمده از سکولز ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب لاہور کے تحت ترقی کے خواہشمند پہلے سے ملازمت میں موجود درجہ چہارم ملازمین وغیرہ سکیل 1 تا 4 ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی اٹک (سکول دنگ) سے ان سروس (In-Service) ترقی بطور جو نئیر کلرک سکیل 11(%20) مختص کوٹہ کے تحت خالی آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جو درجہ چہارم ملازمین سکیل 1 تا 4 میں سروس کر رہے ہیں اور مطلوبہ تعلیمی قابلیت رکھتے ہیں، ان کی درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ تک 3 سال ریگولر سروس ہو اور 25 الفاظ فی منٹ کمپیوٹر ٹائپنگ سپیڈ (انگریزی) و کمپیوٹر Proficiency کے حامل ہوں وہ اپنی درخواستیں سادہ کاغذ پر بمعہ تعلیمی اسناد / سر ٹیفیکیٹ / تقرری آردڈ / ریگولر آرڈر / پہلی حاضری رپورٹ کی تصدیق شدہ کاپیاں اور سروس سرٹیفیکیٹ اور شناختی کارڈ وغیرہ بذریعہ متعلقہ کنٹرولنگ آفیسر (Through Proper Channel) دفتر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (سیکنڈری) اٹک میں مورخہ 2022-12-20 تک دفتری اوقات میں جمع کروائیں۔ بغیر درخواست جمع کرائے کوئی امیدوار ٹیسٹ میں شامل نہیں ہو سکتا۔ نیز جن امیدواروں نے اپنی درخواستیں 15.01.2022 کو ( پچھلے ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے جو کہ محولہ بالا چٹھی کی وجہ سے منسوخ ہو چکا ہے) جمع کروائی تھیں ان کو دوبارہ درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم انہیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نامزد کردہ نمائندہ (Departmental Representative) کی موجودگی میں دوبارہ ٹیسٹ دینا ہو گا۔
نوٹ: ٹائیپنگ ٹیسٹ اور Computer Proficiency Test مورخہ 2022-12-31 کو بوقت 10.00 بجے صبح گورنمنٹ (ایم سی) بوائز ہائی سکول اٹک شہر میں ہو گا اور اس لیے کسی
امیدوار کو الگ سے کوئی اطلاع نہیں دی جائے گی۔
المشتهر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک
IPL-12838